• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبادلے کے بعد عہدے کا چارج نہ چھوڑنے والے کسٹمز افسران فوری فارغ

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) تبادلے کے بعد عہدے کا چارج نہ چھوڑنے والے کسٹمز افسران فوری فارغ ، افسروں کو اپنی نئی تعیناتی مقامات پر رپورٹ کرنیکی ہدایت، چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری ،چئیرمین وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کسٹمز سروس کے تمام افسران (BS-17/18) جن کا تبادلہ یا تعیناتی 16نومبر 2024کو جاری نوٹیفکیشن نمبر 3025-C-I/2024 کے تحت کی گئی تھی اور جنہوں نے اپنے عہدے سے ابھی تک چارج نہیں چھوڑا انہیں فوری طور پر فارغ سمجھا جائے گا۔ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی تعیناتی کے مقامات پر رپورٹ کریں۔
اہم خبریں سے مزید