اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے 25 سے 29 نومبر تک کا ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے۔
آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام 8 ججز کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے 8 سنگل اور 4 ڈویژن بینچز میں کیسز کی سماعت ہو گی۔
جسٹس بابر ستار عدالتی ہفتے کے پہلے روز کیسز کی سماعت نہیں کریں گے، وہ 26 نومبر سے کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ڈویژن بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز جبکہ ڈویژن بینچ نمبر 2 میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہوں گے۔
ڈویژن بینچ نمبر 3 میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر جبکہ ڈویژن بینچ نمبر 4 میں جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہوں گے۔
ججز کے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈویژن بینچ پیر سے جمعرات تک کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
اسپیشل ڈویژن بینچ یا لارجر بینچ چیف جسٹس کی ہدایت کے مطابق جمعرات یا کسی اور روز دستیاب ہو گا۔