لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے زین قریشی کی عبوری ضمانت میں 4 دسمبر تک توسیع کی۔
عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور زین قریشی کی ایک دن کی حاضری سے معافی کی درخواست بھی منظور کی۔
عدالت میں ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ راستے بند ہیں جس کے باعث درخواست گزار عدالت نہیں آ سکے۔
اے ٹی سی کے جج نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پیش نہ ہوئے تو درخواستیں مسترد کر دیں گے، تفتیشی افسر آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کر کے رپورٹ دیں۔