پی ٹی آئی رہنماء شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی بانیٔ پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔
رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر بشریٰ بی بی احتجاج میں آئیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔
انہوں نے بشریٰ بی بی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ وہ غیر سیاسی ہیں اور بانیٔ پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک میں موجودہ صورتِ حال کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے۔