مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چند گھریلو خواتین کے ہاتھ میں پی ٹی آئی کی باگ ڈور ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کل کے بیان پر ان کو شرم آنی چاہیے، پی ٹی آئی نے عہدوں کا ناجائز اور غلط استعمال کیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اپنے مفادات کی خاطر ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگایا گیا، پی ٹی آئی کی سیاست غیر سیاسی لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ سیاست کے لیے جھوٹ کا بیانیہ بنانا آپ کی عادت ہے، آپ کے جھوٹ کا بیانیہ بکتا رہا اس لیے آپ بیچتے ہیں، پی ٹی آئی کا نشانہ وہ دوست ممالک ہیں جو مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا، پی ٹی آئی انہی ممالک کو کیوں ٹارگٹ کرتی ہے جو دوست ممالک ہیں؟