• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سے مذاکرات بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہونگے: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا


وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہو گا۔

’جیو نیوز‘ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا جو حکم ملا ہے اس پر ہر صورت میں عمل کروں گا، میرا اختیار بانیٔ پی ٹی آئی کے پاس ہے جو وہ کہیں گے کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اور پی ٹی آئی کارکن ہر صورت میں ڈی چوک پر پہنچیں گے، بانیٔ پی ٹی آئی اور دیگر قیدیوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں رہیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ گزشتہ احتجاج میں بھی راستے بند ہونے کے باوجود اسلام آباد پہنچے تھے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹر وے اور شاہراہیں بند کر دی ہیں، ہمارا احتجاج پُرامن ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ملک کو بلاک کر کے عوام کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید