• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیم عادل شیخ کا پولیس پر پی ٹی آئی کے قافلے پر فائرنگ کا الزام

حلیم عادل شیخ— فائل فوٹو
حلیم عادل شیخ— فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے شکارپور میں پولیس پر قافلے پر فائرنگ کا الزام عائد کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پولیس نے ہمارے قافلے پر فائرنگ کی اور ہمارے متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم پُرامن طور پر اسلام آباد جا رہے تھے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے انڈس ہائی وے پر احتجاج بھی کیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی نے کہا ہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے قافلے پر فائرنگ نہیں کی۔

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے الزامات غلط ہیں، پولیس نے کسی کارکن کو گرفتار نہیں کیا۔

قومی خبریں سے مزید