وزارت داخلہ نے محسن نقوی کے بیرسٹر گوہر سے دوسری بار رابطے کی تردید کی ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محسن نقوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بیرسٹر گوہر سے صرف ایک بار رابطہ کیا ہے اور اب انہیں بیرسٹر گوہر کے حتمی جواب کا انتظار ہے۔
دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی وزیر داخلہ محسن نقوی کے دوسری بار رابطہ کرنے کی تردید کی ہے۔