ملک میں انٹرنیٹ سروس سے متعلق وزارت داخلہ کا بیان سامنے آیا ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صرف سیکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس بندش کا تعین کیا جائے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس چلتی رہے گی۔
اس سے قبل ذرائع وزرات داخلہ کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ آج رات 12 بجے کے بعد انٹرنٹ سروس بند کر دی جائے گی۔
ذرائع وزرات داخلہ کے مطابق موبائل فون نیٹ ورک کھلے رہیں گے تاہم انٹرنیٹ اور وائی فائی بند ہوگا۔