مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ احتجاج ہرصورت ہوگا، مکمل تیاری ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ احتجاج سے متعلق ہمارے انگیجمنٹ مذاکرات میں تبدیل نہ ہوسکے۔
شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ ہمارا کل کا احتجاج ہر صورت ہوگا، ملک بھر سے لوگ احتجاج کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات نہ مانے جائیں واپس نہیں جائیں گے۔
واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آئی جی علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ144 کے تحت احتجاج، ریلی یا مجمع پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔