لندن (پی اے) ایک تہائی سے زیادہ آن لائن خریداروں، تقریباً 15ملین افراد کو پچھلے مہینے میں پارسل کی ترسیل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ چیرٹی نے بلیک فرائیڈے اور کرسمس کی خریداری میں اضافے سے قبل کہا کہ اس کے سروے نے ڈلیوری فرموں میں کسٹمر سروس کے بگڑنے کے تشویشناک رجحان کا انکشاف کیا۔ سالانہ سٹیزن ایڈوائس اسٹڈی کے مطابق رائل میل اور ایمیزون دونوں نے پانچ میں سے تین ستاروں کا مجموعی اسکور حاصل کیا، کسٹمر سروس سمیت شعبوں میں معیارات مسلسل گرتے رہے۔ مطالعہ میں شامل پانچ فرموں میں سے چار رائل میل، ایمیزون، یوڈیل اور ایوری نے دیکھا کہ ان کے کسٹمر سروس کے اسکور پچھلے سال سے کم ہوئے جبکہ ڈی پی ڈی کا سکور وہی رہا۔ سیٹیزنز ایڈوائس پارسلز لیگ ٹیبل پارسل والیوم کے لحاظ سے ٹاپ پانچ ڈیلیوری کمپنیوں کو دیکھتا ہے اور کسٹمر سروس، ڈیلیوری کے مسائل اور ان صارفین کی ضروریات کو کس حد تک پورا کرتا ہے، جن کے پاس اضافی رسائی کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے دروازے پر جواب دینے کے لئے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ اس کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں تمام آن لائن خریداروں میں سے 36فیصد کو پچھلے مہینے میں ڈیلیوری کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا، جیسے پارسل غیر محفوظ جگہوں پر رہ گئے اور دیر سے پہنچائے گئے۔ پول کے مطابق بدترین پرفارمنس یوڈیل (42فیصد) ڈی پی ڈی (40فیصد) اور ایوری (37فیصد) تھی۔ جن لوگوں کو اپنی ڈیلیوری میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ان میں سے 48فیصد کو مسئلہ حل کرنے کی کوشش میں ایک اور مسئلہ درپیش تھا۔ ڈی پی ڈی کے علاوہ تمام فراہم کنندگان نے گزشتہ سال کسٹمر سروس پر اپنے سکور میں کمی دیکھی۔ سٹیزن ایڈوائس نے آف کام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے کیریئرز کی چھان بین کرے جن کی شکایات کے عمل میں صارفین ناکام ہو رہے ہیں اور اگر ضروری ہو تو ان پر جرمانہ عائد کریں۔ یہ چاہتی ہے کہ ریگولیٹر اپنی رہنمائی میں توسیع کرے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ قابل رسائی ضروریات والے لوگ پارسل کمپنیوں کے ساتھ ان کا اشتراک کر سکیں۔ سٹیزن ایڈوائس کے چیف ایگزیکٹیو کلیئر موریارٹی نے کہا کہ لگاتار چار برسوں سے ہمارے پارسلز لیگ ٹیبل سے پتہ چلتا ہے کہ جب کسٹمر سروس کی بات آتی ہے تو خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پارسل کمپنیاں واضح طور پر ٹرانزٹ میں پھنس جاتی ہیں۔ پریشان کن تعداد میں لوگوں کو گمشدہ، دیر سے یا خراب شدہ پارسلوں کا پیچھا کرنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جن تک رسائی کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں فرموں کے ذریعہ نظر انداز کیا جاتا ہے۔ ایمیزون کے ترجمان نے کہا کہ ایمیزون پر ہر روز ناقابل یقین ملازمین اور آزاد ڈیلیوری پارٹنرز ہمارے صارفین کو تیز، قابل اعتماد اور محفوظ ڈیلیوری فراہم کرنے کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں۔ ڈیلیوری کی اکثریت اسے بغیر کسی مسئلے کے صارفین تک پہنچاتی ہے۔ غیر معمولی صورت میں کچھ ہوتا ہے تو ہم اسے درست کرنے کے لئے براہ راست صارفین کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ یوڈیل کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 12مہینوں میں ہم نے جو 200 ملین پارسل سنبھالے ہیں، ان میں سے زیادہ تر کو پہلی کوشش میں صحیح طریقے سے پہنچایا گیا اور ہم تمام صارفین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ وہ ہماری ہر ایک ڈیلیوری پر رائے دیں۔ ہمارا ʼHave Your Sayʼ فیڈ بیک سروے تمام صارفین کو اپنی ڈیلیوری کا جائزہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔ پچھلے 12 مہینوں میں ہمیں 5.5ملین سے زیادہ جوابات موصول ہوئے ہیں اور ہمارے 86فیصد صارفین نے مثبت تجربہ کیا ہے۔ ہم نے اپنی خدمات کی رسائی میں بھی خاص اصلاحات کی ہیں، بشمول صارفین کیلئے ڈیلیوری کو موڑنے کے اختیارات اور یوڈیل ایپ کے ذریعے ہمارے ساتھ کسی بھی مخصوص ضروریات کا اشتراک کرنا۔ ایوری کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس سال ہم تقریباً 800ملین پارسل فراہم کریں گے، جن میں ایمیزون کیلئے لاکھوں پارسل بھی شامل ہیں۔ ہم نے اپنے کاموں کو مزید بہتر بنانے کیلئے 32ملین پاؤنڈزکی سرمایہ کاری کی ہے، 99فیصد سے زیادہ پارسلز وقت پر فراہم کئے جاتے ہیں اور صارفین کے لئے ہم سے رابطہ کرنا آسان بنانے کیلئے ہم نے آن لائن اور فون کے ذریعے رابطے میں رہنے کے نئے طریقے متعارف کرائے ہیں۔