آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج اسلام آباد سے پی آئی اے کی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق ملک کے مختلف ایئر پورٹس سے 27 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 301، 368 منسوخ کر دی گئیں۔
اسلام آباد سے اسکردو کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 جبکہ اسلام آباد سے العین کی پرواز پی کے 143 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 325، 326 ساڑھے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ اسلام آباد سے کوئٹہ کی نجی ایئر کی پرواز ایف ایل 857، 858 میں بھی تاخیر ہے۔
اس کے علاوہ ریاض، جدہ اور العین سے اسلام آباد کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
اسلام آباد سے دبئی، جدہ، گلگت اور شارجہ کی 4 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
کراچی سے جدہ اور نجف کی 3 پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی تاخیر ہے۔
کراچی سے لاہور کی 2 پروازیں پی کے 304 اور 305 بھی تاخیر کا شکار ہیں، ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے 331 بھی ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے ڈیڑھ بجے روانہ ہو گی۔
ملتان سے القسیم اور شارجہ کی 2 پروازوں میں بھی تاخیر ہے اور تہران سے لاہور کی پرواز ڈبلیو 5195 میں بھی 2 گھنٹے کی تاخیر ہے۔