• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمپر ہوں یا ٹینکر یہ موت کی علامت بن چکے ہیں، منعم ظفر

منعم ظفر— فائل فوٹو
منعم ظفر— فائل فوٹو

امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ ڈمپر ہوں یا ٹینکر یہ موت کی علامت بن چکے ہیں۔

کراچی میں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل جمالی پُل کے پاس اندوہناک حادثے میں ڈمپر نے میاں بیوی کو کچل دیا، حادثے کی ذمہ داری واٹر بورڈ اور حکومت سندھ پر عائد ہوتی ہے۔

منعم ظفر نے کہا کہ ریڈ لائن پر کام کے باعث شہریوں کا سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے، یونیورسٹی روڈ پر بھی ٹینکر چل رہے ہیں، طلبا احتجاج کر رہے ہیں، اس ٹینکر مافیا کو روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب اور وزیراعلیٰ نے کہا سندھ کی خدمت اگر کسی نے کی ہے تو پیپلز پارٹی نے کی ہے، مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں تاجروں کو ٹیکس کا کہو تو احتجاج کرتے ہیں۔

منعم ظفر نے کہا کہ کے فور دسمبر 2025ء تک بھی نہیں بنے گا، واپڈا کہتا ہے کے فور منصوبہ 54 فیصد بنا ہے، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر کراچی ہے، آپ کہتے ہیں کراچی کے تاجر ناراض ہو جاتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ تاجر کہتے ہیں سسٹم کو ختم کیا جائے، یہاں ون ونڈو آپریشن نہیں ہے، پنجاب میں ہے، ہر مافیا کی سر پرستی پیپلز پارٹی کر رہی ہے، تاجر اگر مطالبہ کر رہے ہیں بہتر انفرا اسٹرکچر بنائیں تو اس میں کیا برائی ہے؟

قومی خبریں سے مزید