• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی چوک احتجاج: کچھ پتا نہیں کس نے کہاں سے فائرنگ کی پارلیمانی کمیشن بننا چاہیے، رانا ثنا

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کچھ پتا نہیں کس نے کہاں سے فائرنگ کی، اسلام آباد میں ڈی چوک پر جو کچھ ہوا اس پر پارلیمانی کمیشن بننا چاہیے، قبل از وقت انتخابات سمیت تمام مسائل پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر 10سے 15 ہزارلوگ جمع تھے جن میں 7 سے 8 ہزار مسلح تھے، اندھیرا ہونے کے بعد فائرنگ شروع ہوئی کچھ پتا نہیں کس نےکہاں سے فائرنگ کی، ڈی چوک پر جو کچھ ہوا حکومت اس کی صاف وشفاف انکوائری کرانا چاہتی تھی۔
اہم خبریں سے مزید