• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول کے 11 سالہ طالبعلم نے نیا کیوبک ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

لندن (پی اے) اسکول کے ایک 11سالہ طالبعلم ہینل نے3,000روبک کیوب استعمال کر کے ملکہ ایلزبتھ دوم کا پورٹریٹ تیار کر کے نیا کیوبک ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ 7ویں سال کے طالبعلم ہینل اپنی فیملی اور ہاروچ اور ڈوون کورٹ ہائی اسکول کے دوستوں کے سامنے ایک گھنٹے کے اندر موزائیک پر یہ پورٹریٹ تیار کیا، یہ پورٹریٹ بنا کر اس نے ایک سال قبل اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑ دیا۔ ایک سال قبل اس نے بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی کا پورٹریٹ تیار کیا تھا۔ ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق ہونے کے بعد اس نے کہا کہ آج مجھے خود اپنے آپ پر فخر ہو رہا ہے۔ اس کی 35سالہ ماں پریانکا نے بتایا کہ ہینل نے 5سال کی عمر میں روبک کیوبک سے کھیلنا شروع کیا تھا، اس کے بعد اس نے کیوب حل کرنے کیلئے فارغ وقت میں یو ٹیوب کے اسباق دیکھنا شروع کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس نے اپنے بیٹے کو تھری ڈائمنشیل پزلز سکھانے کیلئے 3,000پاؤنڈ خرچ کئے۔ فیملی نے اس سال کے آغاز میں ہینل کو وزیراعظم رشی سوناک کا پورٹریٹ بنانے کیلئے مناسب جگہ دینے کیلئے اپنا فرنیچر لونگ روم میں رکھوا دیا تھا۔ اس سوال کے جواب میں کہ وہ اگلا پورٹریٹ کس کا بنائیں گے، ہینل نے کہا کہ فی الوقت میرا کوئی منصوبہ نہیں ہے لیکن میں کسی نہ کسی کا پورٹریٹ بناؤں گا۔ اس کی ہیڈ ٹیچر کیٹ فنچ نے اسکول میں طلبہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہینل بہت ہی خصوصی طالبعلم ہے، ہمیں ہینل اور اس کی فیملی اور دوستوں کے ساتھ ہونے پر فخر ہے۔ ہیڈ ٹیچر فنچ نے ہینل کے دادا، دادی کو ایک گلدستہ پیش کیا۔ ورلڈ ریکارڈ کی گولڈن بک کے مطابق روبک کیوبس سے اب تک سب سے بڑی پورٹریٹ گزشتہ سال بھارت کے ایک 7 سالہ بچے نے بنائی تھی۔
یورپ سے سے مزید