• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانیہ میں صدارتی انتخاب کے نتائج کالعدم قرار

بخاریسٹ ( نیوز ڈیسک) رومانیہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے صدارتی انتخاب کے نتائج کو مسترد کر دیا۔ انتخابات کے پہلا مرحلہ غیر معروف روس نواز امیدوار نے جیتا تھا۔ کیلن جارجسکونے ایک آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا اور 24نومبر کو پہلا مرحلہ جیت لیا۔ انہوں نے موجودہ وزیر اعظم کو بھی شکست دی، جنہیں فیورٹ سمجھا جا رہا تھا۔ ادھر انتخاب کا دوسرا مرحلہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے ،جواتوارکے روزہونا تھا۔
یورپ سے سے مزید