جکارتہ( نیوز ڈیسک)ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد ثاقب نے گولڈ میڈل جیت لیا۔گلوبل ایسوسی ایشن آف مکس مارشل آرٹس کے تحت ورلڈ ایم ایم چیمپئن شپ انڈونیشیا کے شہر جکارتا میں منعقد ہوئی۔ ایونٹ میں محمد ثاقب نے انڈر۔18کی 52اعشاریہ 2کے جی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ فائنل میں پاکستانی فائٹر نے قازقستان کے فائٹر کو تین راؤنڈ کے بعد شکست دی۔ انکے علاوہ پاکستان کے محمود کمال نے کانسی کے دو تمغے جیتے۔ محمود کمال نے مائنس 93اور پلس 93کے جی میں کانسی کے تمغے جیتے۔ محمد کمال کو دونوں بار سیمی فائنل میں شکست ہوئی۔چیمپئن شپ میں 63ممالک کے 600سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔