ہیٹی( نیوز ڈیسک)ہیٹی میں ایک گینگ لیڈر نے تقریباً 110معمر افراد پر جادو ٹونے کے الزامات عائد کر کے انہیں قتل کروا دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیٹی کی کچی آبادی سیٹے سولے میں مونیل میکانو فیلکس نامی گینگ لیڈر نے اپنے بیٹے کی بیماری پر پادری سے مشورہ کیا، جس نے علاقے کے بزرگوں کو جادو کا مرتکب قرار دیا۔نیشنل ہیومن رائٹس ڈیفنس نیٹ ورک کے مطابق گینگ لیڈر نے پادری کے مشورے پر علاقے کے 110معمر افراد کو ہلاک کروا دیا، تمام مقتولین کی عمریں 60سال سے زیادہ تھیں۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گینگ لیڈر نے گزشتہ جمعے کو 60اور ہفتے کو 50 معمر افراد کو قتل کروایا۔