کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سیریز میں پاکستان کی کپتانی کرنے والے سلمان علی آغا کو بیٹنگ میں مسلسل ناکامیوں کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئےٹیم میں جگہ نہ مل سکی۔ انہوں نے دو اننگز میں 32 اور13رنز بنائے اور دو وکٹ حاصل کئے۔ پاکستان نے پہلامیچ میں چھ بیٹسمینوں، تین فاسٹ بولروں اور دو ریگولر اسپنرز کے ساتھ کھیلا۔