• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ہاؤس حملہ کیس: خواتین سمیت 8 پی ٹی آئی کارکنان بے گناہ قرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں جے آئی ٹی نے تفتیش میں خواتین سمیت 8 پی ٹی آئی کارکنوں کو بے گناہ قرار دے دیا۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔

عدالت نے توصیف خانم، سعدیہ ایوب، ثروت شاہد، نادرہ عمر، وحید الرحمٰن، ساجد، بلال اور فرحانہ فاروق کو بے گناہ قرار دیا ہے۔

بے گناہ قرار پانے پر ملزمان کے وکلاء نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کر دی۔

عدالت نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر انہیں نمٹا دیا۔

جے آئی ٹی نے تفتیش میں احسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی، سید فاطمہ حیدر، بینا ذیشان اور رخسانہ نوید کو گناہ گار قرار دیا ہے۔

عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے ضمانت پر دلائل طلب کر لیے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید