• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سے مذاکرات کے سوال پر چیئرمین PTI نے کیا کہا؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی بانئ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، ان کو اس لیے کیس سے جوڑا جا رہا ہے کہ دباؤ پڑے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان آج سے مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج سے مذاکرات شروع نہیں ہو رہے، کوشش کر رہے ہیں کہ مذاکرات شروع ہوں اور کسی نا کسی حل پر پہنچ جائیں، سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈا جائے۔ 

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں، یہ ایوان ہمیں انصاف دے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ جمہوریت کا حصہ ہے کہ عوام سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں، ہمارے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی، ان پر گولیاں چلائی گئیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی پُرامن مظاہرین پر گولیاں نہیں چلیں، اس ملک میں پہلے بھی تحقیقاتی کمیشن بنے لیکن کچھ نہ ہوا۔

قومی خبریں سے مزید