بلوچستان کی بیوروکریسی و پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے کیے گئے ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تعیناتی کے منتظر بلوچستان سول سروس کے افسر محمد گل کو ایم ڈی واسا تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی سیکریٹری محکمۂ داخلہ سعیدالرحمٰن کو ڈپٹی کمشنر شیرانی تعینات کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر شیرانی ثناء ماہ جبیں کو محکمۂ نظم و نسق میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی پولیس لورالائی رینج عبدالغفار قیصرانی کو ڈی آئی جی کرائمز برانچ تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی کرائمز برانچ محمد سلیم لہڑی کو ڈی آئی جی لورالائی رینج تعینات کر دیا گیا ہے۔