• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت: گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹانی-2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا ہے کہ ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یومیہ21 لاکھ 14ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی جبکہ یومیہ 74 بیرل خام تیل ملے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں-2 او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید