وزارتِ قانون نے وفاق اور چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتیں لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023ء کے تحت قائم کی گئی ہیں۔
وزارتِ قانون کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے عمل میں لایا گیا ہے۔