برصغیر کی شاعری میں منفرد مقام رکھنے والے فلسفی اور شاعر جون ایلیا کو ان کے 93ویں یوم پیدائش پر گلوکار اور سماجی کارکن شہرام اظہر نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
شہرام اظہر نے سوشل میڈیا چینل پر اپنی آواز میں جون ایلیا کی غزل ریلیز کردی، ساتھ ہی غزل کا انگریزی میں ترجمہ اور تجزیاتی مطالعہ بھی پیش کیا۔
امریکا میں مقیم شہرام کا کہنا ہے کہ یہ جون کے تخلیقی کمال اور فن کی معراج کو مشرق کے ساتھ ساتھ مغرب سے تعلق رکھنے والوں تک پہنچانے کی اُن کی چھوٹی سی کاوش ہے۔