• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی باغیوں سے رابطہ ہے، امریکی وزیر خارجہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ھیئت تحریر الشام ملیشیا اور دیگر باغیوں سے رابطے میں ہیں، شامی باغیوں کے خلاف پابندیوں پر نظر ثانی ان کے رویے اور کارکردگی سے مشروط ہے۔

اردن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلنکن کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بالکل نزدیک پہنچ چکے ہیں۔

اردن میں عرب رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سعودی عرب، مصر، عراق، لبنان، قطر، امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔

اجلاس میں شام میں تمام عسکری کارروائیاں روکنے اور ہر طبقہ ٔ فکر پر مشتمل جامع حکومت کی تشکیل پر زور دیا گیا، مقبوضہ گولان کو شام کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔

شامی اپوزیشن کمانڈر احمد الشرع کا کہنا ہے کہ شام میں تبدیلی خطے میں ایران کے خطرناک منصوبے کے خلاف بڑی کامیابی ہے، اسرائیل کی شام میں مداخلت بلاجواز ہے، اسرائیل سے کشیدگی نہیں چاہتے، روس سے ازسر نو تعلقات کی کوششیں جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید