پشاور (جنگ نیوز) ہشتگری میں تجاوزات کی بھرما ر ہے دکاندارو ں نے فٹ پاتھوں پر دکانیں سجائی ہوئی ہیں اور راستہ بند کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام کو آنے جانے میں شدید مشکلات پیش آتی ہے ہشتگری کے دکانداروں نے ذاتی رنجش کی وجہ سے دکانوں کے آگے کپڑے لٹکاکر راستہ بندکیا ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام کو آمدو رفت میں شد ید مشکلات کا سامناہے اورضلعی انتظامیہ اورٹریفک پولیس نے آنکھیںبندکررکھی ہیں۔ہشتگری بازار کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ہشتگری میں تجاوزات کا صفایا کیاجائے تاکہ عوام کو آنے جانے میں مشکلات پیش نہ ہوں۔