• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں را فنڈڈ لشکر اپنا مذموم ایجنڈا چلا رہا ہے: وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں را فنڈڈ لشکر اپنا مذموم ایجنڈا چلا رہا ہے، نوجوانوں کو بہکا کر عوام کا خون ناحق بہا رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے ہمارے پارکس، اسکولوں، کالجز اور وکلاء پر حملے کیے لیکن اس کے باوجود ہم سینہ تان کر کھڑے ہیں۔

سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہمارا یہ عزم ہے کہ یہ ریاست قیامت تک قائم رہے گی اور ہمیں اس کا دفاع کرنا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ملک سے وفاداری اور ایمانداری کے ساتھ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے، آپ نے دہشت گردوں کو دھول چٹانی ہے، آپ کو تمام تر سہولتیں فراہم کریں گے آپ کو صرف اپنی ڈیوٹی دینی ہے۔

ان کامزید کہنا ہے کہ ملک کے لیے خون بہانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دشمن بزدل اور چالاک ہے لیکن فورسز ان کا مقابلہ کر رہی ہے، شہداء کے بچوں کی کفالت کر رہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملائیں گے، ریاست کے ایک انچ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا، اے ٹی ایف اسکول میں تھرمل کیمرے لگائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید