• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔میرے بھائی نے ایف ایس سی پری میڈیکل میں 70% نمبر حاصل کئے ہیں اور میں یہ چاہتا ہوں کہ وہ آگے انجینئرنگ کی فیلڈ میں جائے۔برائے کرم مجھے بتائیں کہ وہ آگے کونسی پرائیوٹ انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتا ہے جو زیادہ مہنگی نہ ہو اور وہ کونسی اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرے؟ (ڈاکٹر بشارت، لاہور)
ج۔عام طور پر تمام پرائیوٹ سیکٹر یونیورسٹیوں کی فیس زیادہ ہوتی ہے آپ کے لئے بہتر ہے کہ آپ پبلک سیکٹر یونیورسٹی کا انتخاب کریں کیونکہ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں مناسب اور سستی ہیں انجینئرنگ یونیورسٹی میں جانے کے لئے آپ کے بھائی کو Enrtry Examپاس کرنا ہو گا۔میں آپ کو یہ مشورہ دوں گا کہ آپ ان یونیورسٹیوں سے براہ ِراست رابطہ کریں۔ انجینئرنگ مضامین جن کی مانگ ہے وہ میکاٹرونکس انجینئرنگ اور سوفٹ ویئر ڈیویلپمنٹ ہیں۔
س۔میں اسلام آباد سے بی ایس سی ایس کر رہا ہوں اور اپنی موجودہ ڈگری کا پاکستان اور بیرون ممالک کا مستقبل جاننا چاہتا ہوں۔برائے کرم مجھے بتائیں کہ بی ایس مکمل کرنے کے بعد میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کے لئے کس ڈگری کا انتخاب کروں؟ (جنید صابر،اسلام آباد)
ج۔کمپیوٹر سائنس ایک بہت ہی بہترین مضمون ہے جس کی بہت سی شاخیں ہیں اگر بی ایس سی ایس کی ڈگری کو ایک سال ماسٹرز پروگرام کے ساتھ Top-up کیا جائے تو پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی اس ڈگری کا بہت اسکوپ ہے۔Top up ماسٹرز آپ انٹرنیٹ سیکورٹی یا نیٹ ورکنگ میں کریں۔ پاکستان میں تقریباً تمام ماسٹرز دو سال کے دورانیہ کے ہیں اگر آپ UK سے ایک سال کا ماسٹرز کرنا چاہتے ہیں تو مجھے ای میل کر دیں میں آپ کو مکمل معلومات مہیا کر دوں گا۔
س۔میرا نام زین شفیق ہے میں بی زیڈ یو کے ایک سب کیمپس ساہیوال سے ایم بی اے کر رہا ہوں اور چوتھے سمسٹر میں ہوں۔پانچویں سمسٹر میں ہمیں اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا ہوتا ہے ۔ہمارے لئے ساہیوال کیمپس میں صرف دو اسپیشلائزیشنز کی آپشن موجود ہے اور وہ مارکیٹنگ یا فنانس ہیں برائے کرم مجھے بتائیں میں کس اسپیشلائزیشن کا انتخاب کروں؟ (زین شفیق،ساہیوال)
ج۔اگر فطرتاً آپ میں یہ ہنر یا صلاحیت موجود ہے کہ آپ بآسانی لوگوں میں گھل مل جاتے ہیں اور دوست بنا لیتے ہیں اور اگر آپ کو ٹریول کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی تو میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ مارکیٹنگ کی فیلڈ کا انتخاب کریں وہ آپ کے لئے بہترین رہے گا لیکن اگر آپ Mathematicsیا نمبرز میں بہترین ہیں تو آپ کا انتخاب فنانس کی فیلڈ ہونی چاہئے۔
س۔سر میں بی ایس (آنرز )انگلش لٹریچر کے آخری سمسٹر میں ہوں اور میں یہ فیصلہ نہیں کر پا رہا کہ میں آگے کونسی ڈگری کروں۔ کیا مجھے ایم فل کرنا چاہئے یا ایل ایل بی کا انتخاب کروں؟ میری رہنمائی فرمائیں۔(حامد گجر،لاڑکانہ)
ج۔اگر آپ ایجوکیشن یا انگلش لٹریچر میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں تو میرا یہ مشورہ ہو گا کہ ایم فل انگلش لٹریچر میں کریں۔اس سے آپ کو ٹیچنگ کی فیلڈمیں آگے بڑھنے کے بہترین مواقع حاصل ہوں گے۔اگر آپ اپنا کیریئر لاء میں پلان کر رہے ہیں تو پھر آپ قانون کی پروفیشنل ڈگری ایل ایل بی کریں۔
تازہ ترین