• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا وزن کم ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

کولاج بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
کولاج بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزن میں آنے والی واضح کمی کے پیچھے ممکنہ وجوہات سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں جس کا جواب اب سامنے آ گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے وزن میں واضح کمی کے پیچھے چھپی وجہ سے متعلق صحافی امتیاز چانڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ کیا ہے۔

بلاول ہاؤس کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے صحافی امتیاز چانڈیو نے ایکس پر انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلاول بھٹو صاحب نے اپنا وزن خود کم نہیں کیا ہے بلکہ ان کو شوگر کی بیماری لاحق ہو گئی ہے اور انسولین استعمال کرنے کی وجہ سے ان کا وزن کم ہو گیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

امتیاز چانڈیو نے اپنے ایکس پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی کی صحت کے لیے دعا بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو کے وزن میں حال ہی میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی ہر دن آنے والی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے تھے جن میں جیالے اپنے چیئرمین کی گرتی صحت کو دیکھ کر پریشان نظر آ رہے تھے۔

اس دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا موازنہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ بھی کیا گیا تھا۔


ذیابیطس

واضح رہے کہ ذیابیطس خون میں اضافی گلوکوز، شوگر کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے۔ 

ذیابیطس کی دو اہم اقسام ہیں: ٹائپ 1 ذیابیطس اور ٹائپ 2 ذیابیطس۔

 پاکستان میں ٹائپ 2 ذیابیطس ٹائپ 1 سے کہیں زیادہ عام پائی جاتی ہے جبکہ اس بیماری میں نوجوان نسل بھی دن بہ دن مبتلا ہو رہی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید