کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے حیدرآباد کے وکلاء کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہےکہ بلوچستان کے وکلاء حیدرآباد کے وکلاء کے ساتھ ہیں وکلاء کئی دنوں سے دھرنے پربیٹھے ہیں اوران کا جائز مطالبہ متنازعہ ایس ایس پی کاتبادلہ ہے انہوںنے دھرنے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متنازعہ ایس ایس پی ایک کرپٹ آفیسر اور جاگیرداروں ،وڈیروں کے اشاروں پر چلنے والا ہے سندھ میں مکمل طور پر ڈاکووں ،وڈیرہ شاہی کا نام ہے سندھ پولیس کبھی بھی آزاد پولیس نہیں رہی ہے حیدرآباد کے وکلاء خصوصا نوجوان وکلاء نے تاریخی جدوجہد کی وکلاء نے ہمیشہ آمرانہ قوتوں کا مقابلہ کیا وکلاء دھرنے کی حمایت میں 27فروری کو بلوچستان بھر میں عدالتی کاررواائی کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔