• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ نے ممبرز اور اسٹوڈنٹس کی شکایت پر پشتو اکیڈمی سیل کر دی

کوئٹہ (خ ن)ضلعی انتظامیہ نے پشتو اکیڈمی کو لائبریری ممبرز اور اسٹوڈنٹس کی بار بار درخواستوں اور شکایتوں کی بنیاد پر سیل کردیا،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کا کہنا ہے کہ پشتو اکیڈمی میں لائبریری موجود ہے جس میں عرصہ دراز سے سٹوڈنٹس پڑھائی کررہے تھے جس کو پشتو اکیڈمی کی انتظامیہ نے سٹوڈنٹس کے لیے بند کردا جس کی بنا پر سٹوڈنٹس اور ممبرز نے بار بار ضلعی انتظامیہ کو شکایات کیں اوردرخواستیں دیں ۔ان درخواستوں کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور پشتو اکیڈمی کے صدر کو اجلاس کے لیے طلب کیا گیا تاکہ یہ مسئلہ حل ہوسکے۔ بار بار رابطہ کرنے پر پشتو اکیڈمی کی طرف سے کسی نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ جسکے بعد اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے ذریعے وارننگ بھی دی گئی لیکن پشتو اکیڈمی کی طرف دے بار بار ضلعی انتظامیہ کے نوٹس کو نظر انداز کیاگیا اس لیے ضلعی انتظامیہ نے پشتو اکیڈمی کو سیل کرکے اسکی انتظامیہ کو طلب کرلیا ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں درپیش مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ ڈی سی آفس میں جو بھی درخواستیں جمع ہوتی ہیں اس پر عملدرآمد ہوتا ہے۔اسی طرح لائبریبری کے سٹوڈنٹس ممبرز نے گذشتہ ماہ کھلی کچہری اور گزشتہ روز ہونے والی کھلی کچہری میں بھی شکایات جمع کی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے عملدرآمد کیا۔
کوئٹہ سے مزید