• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاز کے کرایوںمیں اضافے کے خلاف عدالت جائیں گے،چیمبر آف کامرس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ نے وفاقی حکومت اور وزارت ہوا بازی کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہوائی جہاز کے ٹکٹس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی جہاز کے کرایوں میں اضافے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی ، اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر میر وائس ، سردار موسیٰ کاکڑ ، اختر کاکڑ ، آغا گل خلجی ، وطن یار بازئی ، حاجی اشرف ، حاجی اکرم ، جہانگیر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب آئے روز شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے سڑکوں پر سفر کرنا محال ہوگیا ہے دوسری جانب رہی سہی کسر ہوائی جہازوں کے کرایوں میں اضافے نے پوری کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بلوچستان سے ملک کے مختلف شہروں کے لئے 10 ٹرینیں چلتی تھیں مگر 2002 سے 2020 تک 8 ٹرینوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر بند کردیا گیا کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ ژوب شاہراہوں کی حالیہ صورتحال سب کے سامنے ہے ، مذکورہ شاہراہوں کی آئے روز بندش اور احتجاج کی وجہ سے اہلیان بلوچستان اور خاص طور پر بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کو سخت مشکلات درپیش ہیں ، ہنگامی صورت میں ملک کے مختلف شہروں تک آمد و رفت کسی امتحان سے کم نہیں ایسے میں ہوائی جہاز کی ٹکٹیں مہنگی ہونےسے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ 
کوئٹہ سے مزید