کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے امیر سردار حافظ محمد امجد اسلام نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں ، برکتوں اور مغفرت کا پیغام لیکر آرہا ہے اس ماہ میں تمام مسلمانوں کو خیر کے کاموں میں آگے بڑھ کر حصہ لینا چاہئے ، یہ بات انہوں نے کارکنوں کے اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر میر عارف بادینی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ ہر سال کی طرح اس سال بھی خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی ، بلوچستان بھر میں سحر و افطار دستر خوان لگائے ، بیواؤں ، یتیموں ، مساکین اور سفید پوش افراد کو سروے کے مطابق راشن بھی دیا جائے گا۔