• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل روڈ پر فائرنگ، ادویہ ساز فیکٹری کا سیکورٹی انچارج زخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) جیل روڈ ہدہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ادویہ ساز فیکٹری کا سیکورٹی انچارج زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق فیکٹری کا سیکورٹی انچارج حبیب اللہ گزشتہ شب جیل روڈ ہدہ میں واقعہ مسجد میں عشا کی نماز کی ادائیگی کے بعد واپس فیکٹری جا رہا تھا گیٹ کی قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس اور سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کی ٹیم نے موقع پرپہنچ کر زخمی کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا جبکہ سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔
کوئٹہ سے مزید