• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، حاجی زبیر علی

پشاور(وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے سٹی کونسل ہال میں فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہے نوجوان نسل نے آگے جاکر سٹی کونسل ʼ صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے ممبرز بنیں گے نوجوانوں کا خوبصورت گلدستہ اکھٹاہوا جو ملک وقوم کی تعمیر میں اہم حصہ بنیں گے میں آپ کو سلام پیش کرتاہوں ʼ ہماری خواہش ہے کہ آپ ساتھی آگے بڑھے ʼ انہوں نے کہاکہ سیاسی وابستگیاں الیکشن کے حد تک ہونی چاہیے ہم لوگ اتنے دور چلے جاتے ہیں کہ پھر ہاتھ ملانے کی بھی جگہ نہیں رہتی ʼ کارکن کسی بھی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتاہے اور اس جماعت کے نظریے کے ساتھ چلتاہے ابھی آپ قوم کے نمائندے ہیں آپ پر اپنے عوام ʼاقلیتی ʼخواجہ سر ا ʼخواتین کا بھی آپ پر حق ہے ʼ نوجوان ہمارے لیے ررضاکارانہ کام کریں اور پشاور کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار اداکریں
پشاور سے مزید