پشاور( لیڈی رپورٹر )اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کے عہدیداروں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے پر امن احتجاج پر کیمپس پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور بہمانہ تشدد کو افسوس ناک قرار دیتے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے پشاور پریس کلب میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ نیورسٹی کیمپس تقویم الحق نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر میڈیکل کالج میں گزشتہ 50 سال سے بک فیئر کا انعقاد ہو رہا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں،ہمارے طلبہ ذمہ داران کو بک فیئر کی باضابطہ اجازت ملی تھی، مگر جب وقت آیا تو ڈین خیبر میڈیکل کالج نے اجازت دینے سے انکار کر دیا،اس کے بعد ہم نے خیبر میڈیکل کالج کے سامنے احتجاج شروع کیا، ہمارے طلبہ کے لیے کھانا آیا تھا، مگر انہیں لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر تنازع پیدا ہوا،س وقت بھی ہمارے دس طلبہ شدید زخمی ہیں،ہمارے معصوم طلبہ پر لاٹھی چارج اور تشدد کیا گیا۔