• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاؤنڈیشن آغوش کالج بین الاقوامی معیار کا تعلیمی ادارہ ہے،محمد اعظم خان

پشاور(جنگ نیوز ) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا ادارہ آغوش کالج بین الاقوامی معیار کا تعلیمی ادارہ ہے۔جہاں سینکڑوں طلباء پوری تندہی اور لگن سے بہترین اساتذہ کی زیر نگرانی جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اور ادارے آغوش کا دورہ کرتے ہیں۔ پرنسپل محمد اعظم خان نے بات چیت کرتے ہیں اورآغوش کے معیار، نظم و ضبط،بچوں کے اعتماد اور ان کی بلند سوچ سے متاثر ہوتے ہیں۔ رمضان چونکہ قریب ہے اور رمضان کے فورا بعد عید الفطر کا سامان ہوتا ہے۔ یو کے آئی ایم نے ہمیشہ کی طرح اس باربھی آغوش کالج کے بچوں کے لیے عید گفٹس بھجوائے ہیں۔یو کے اسلامک مشن کی طرف سے بھیجے گئے تحائف میں طلباء کی مختلف ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ تعلیمی ضروریات میں سکول بیگ، یونیفارم اور جوتے، جیومیٹری باکس اور دیگر اسٹیشنری شامل کی گئیں۔ عید کی ضروریات کے پیش ِ نظر نقد عیدی، میٹھی سوغات (مٹھائیاں اور چاکلیٹس)، کلائی گھڑی، شلوار قمیض اور شرٹ ٹراؤزراور جوتے اور سینڈل بھی دیے گئے۔ پرنسپل محمد اعظم خان کا کہنا ہے کہ یو کے اسلامک مشن عید کی طرف سے اس پرمسرت موقع پر طلباء کے لیے خصوصی عید تحائف تقسیم کرنا کسی شرف سے کم نہیں ہے۔
پشاور سے مزید