ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نے استعفیٰ دے دیا ڈاکٹر احسن بھٹی نے نئی ذمے داریاں سنبھال لیں تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ، شعبہ اینٹومولوجی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد بنیامین جو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر دو سال سے اضافی خدمات سرانجام دے رہے تھے نے وائس چانسلر کو استعفیٰ ارسال کیا تھا ، وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر نےگزشتہ روز قبول کرلیا ، بعدازاں وائس چانسلر نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد احسن بھٹی، اسسٹنٹ پروفیسر، انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کو نیا ڈائریکٹیوریٹ پبلک ریلیشنز کاانچارج مقرر کردیا -