ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بستی ملوک پولیس کو کلثوم بی بی نے جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا دریں اثنا گلگشت پولیس کو عبدالستار اور چہلیک پولیس کو جنید اور افضل نے جھوٹی اطلاع کی جن کے متعلق کوئی تصدیق نہ ہوسکی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نےمنشیات فروشی کے الزام میں 19افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بستی ملوک پولیس نے ملزم ہاشم سے 29لیٹر شراب ملزم عرفان سے 25لیٹر شراب سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم یعقوب سے 220گرام چرس نیوملتان پولیس نے ملزم عدیل سے 3011گرام صدیق دے 200گرام چرس دہلی گیٹ پولیس نے ملزم احسان سے 10ملزم عبدالقیوم سے 10لیٹر شراب پاک گیٹ پولیس نے ملزم ساجد سے 20لیٹر شراب ملزم کاشف سے 1275گرام چرس ملزم اختر سے 20لیٹر شراب ملزم ہمایوں رشید سے 1075گرام بھنگ ملزم ساجد سے 1100گرام بھنگ ملزم فیض رسول سے 1100گرام بھنگ جاوید سے 1160گرام بھنگ ملزمان سید انصاری نذیر سے 1100گرام بھنگ ملزم قمر سے 20لیٹر شراب قطب پور پولیس نے ملزم شعیب سے 10لیٹر شراب ممتاز آباد پولیس نے ملزم ریاض حسین سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لئیے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ کوتوالی پولیس کو فیضان نے بتایا کہ بلال نے ادھار کی مد میں رقم وصول کی جس کی مد میں چیک دیا جو جعلی و بوگس پایا گیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی پولیس نے چوری شدہ موٹرسائیکل استعمال کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ممتاز آباد پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزم مجاہد کو روک کر بذریعہ ایپ چیک کرنے پر چوری شدہ پائی گئی جسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی شروع کردی ، بستی ملوک پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم کے ساتھی فیاض نے فرار کرادیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ ۔قطب پور پولیس کو فرحان سے پسٹل بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم یوسف سے پسٹل جبکہ نیوملتان پولیس نے ملزم محمد علی شیر سے پسٹل برآمد کرلیے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردیسیتل ماڑی پولیس کو اے ایس آئی مختیار احمد نے بتایا کہ ملزمان عبدالرحمان اور سیف الرحمان نے اپنی فیکٹری کی بوسیدہ چھت پر دانستہ طور پر تعمیرات کام کراکر انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔