• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران واردات مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 55سالہ شخص زخمی

ملتان( سٹافرپورٹر ) تھانہ الپہ کے علاقے میں دوران واردات مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ ،گولی لگنے سے 55سالہ شخص زخمی ، نشتر ہسپتال منتقل، ملزمان نقدی اور موٹرسائیکل لیکر فرار،تفصیلات کے مطابق پولیس کو بستی سمرا موضع بھگر سے اطلاع موصول ہوئی کہ شادی والے گھر کے باہر مرید حسین وغیرہ موجود تھے کہ چار مسلح نامعلوم ملزمان آئے اور پندرہ ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین لی، اس دوران شہری کی جانب سے مزاحمت اور شور شرابہ کرنے پر مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع اور دیگر لوگوں کو جمع ہوتے دیکھ کر اسلحہ لہراتے ہوئے نقدی و موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، ایک گولی مرید حسین کی ٹانگ پر لگی جسے ریسکیو 1122نے طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال لایا گیا اطلاع پر پولیس نے فرار ملزمان کیخلاف کارروائی میں مصروف عمل ہوگئی۔
ملتان سے مزید