ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کا سپورٹس گالا میدان جنگ بن گیا، طلبہ تنظیم کی کھلاڑی پر تھپڑوں کی بارش، سکیورٹی پہنچنے پر فرار ہوگئے،انتظامیہ نے کارروائی شروع کردی، تفصیلات کے مطابقبی زیڈ یو میں انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سپورٹس گالاکے دوران کرکٹ میچ جاری تھا، میچ میں سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ 4thسمسٹرکا طالبعلم عباس بیٹنگ اور مکینیکل انجینئرنگ کا فیضان باولنگ کررہاتھا، عباس نے چھکا لگایاتو فیضان کیخلاف گراونڈ میں نعرے بازی شروع ہوگئی، فیضان اور عباس میں میچ کے دوران تلخ کلامی شروع ہوگئی، اس موقع پر فیضان نے کال کرکے ایک طلبہ تنظیم کےصدر رانا زاہد کو بلوالیا جو دیگر تنظیمی طلبا کو بھی ہمراہ لے آیا اور عباس پر گراؤنڈ میں تھپڑوں کی بارش کردی، اطلاع پر بی زیڈ یو سکیورٹی کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو رانا زاہد ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا، بی زیڈ یو انتظامیہ نے رانا زاہد وغیرہ کیخلاف کارروائی شروع کردی۔