ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 40مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ جلیل آباد کے علاقے محمد اسلم کا موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد عارف سے دو مسلح ڈاکو نے نقدی موٹرسائیکل لے گئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے ثاقب طاہر سے موبائل رانا محمد اشرف سے نقدی 72ہزار وسونا لوٹ لیا جبکہ محمد منیر ،محمد ارشد ، وسیم ،خورشید حسین ،عادل ، محمد لطیف ، ربنواز ، مبشر سجاد ،حامد علی ، ارسلان ، نعیم ، وقاص علی ، محمد ندیم ، شکیل احمد ، محمد وقاص ، غلام حسین ، محمد فیاض ، زین جمیل ، محمد رمضان ، اسلم ، قاسم ، اللہ بخش ، عدنان ، احسن ، مظہر ، سکندر ، عمر ، دل احمد منور الزمان ، ذوالفقار علی ، کاشف ، وریام محمد ، ظفر اللہ ، محمد اکمل ، مناہل احمد اور حیدر اقبال کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی -