• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبات میں تقسیم اسناد اور ردائے فضیلت کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر )سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ معاشرے کی فلاح و بہبود میں خواتین کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتاہے ،وہ جامعہ حنفیہ انوار مدینہ شریف پورہ ملتان میں طالبات میں تقسیم اسناد اور ردائے فضیلت کی تقریب میں خطاب کررہے تھے،الحاج میاں مختار علی انصاری نے صدارت کی، سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ ماں کی گود بچے کی پہلی درس گاہ ہے ، اس موقع پر قاری فیض بخش رضوی،مولانا بشیر احمد معصومی،مولانا عزیز الرحمن سیفی،حاجی یسین انصاری، محمد ایوب بزدار ایڈووکیٹ،محمد نیاز بھٹہ،فرحان اکبر انصاری،سید فہیم الحسن شاہ،حاجی قادر انصاری،قاری محمد اکرم ودیگر نے خطاب کیا۔
ملتان سے مزید