• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کی معروف کرکٹر فیصل اکرم سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے پاکستان کے معروف کرکٹر فیصل اکرم سے ملاقات کی، جس میں کرکٹ کے فروغ اور مستقبل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے فیصل اکرم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔ اس موقع پر انہوں نے کرکٹر فیصل اکرم کو اعزازی سرٹیفکیٹ دیا ۔دریں اثنا سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔سی پی او ؎ نے تمام شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کےاحکامات جاری کیے۔
ملتان سے مزید