کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے تین مقامات پر آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر ڈھائی پیٹرول پمپ کے قریب گتے کے گودام میں آگ لگ گئی ، فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ، غریب آباد میں فرنیچر کے گودام میں آگ لگ گئی،فائر بریگیڈ کے مطابق بروقت ریسیکو آپریشن کرتے ہوئے وہاں موجود رہائشی خاندان کو باحفاظت نکال کر آگ پر قابو پا لیا گیا ، غریب آباد میں ایک اور جگہ فرنیچر کے گودام میں آگ لگی،فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ یہ بلڈنگ گروانڈ پلس ون ہے، ریسیکو آپریشن کرتے ہوئے بلڈنگ کی پہلی منزل پر رہائشی خاندان کو باحفاظت نکال کر آگ کو بجھاکر کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ،آتشزدگی میں دکان میں رکھے سامان نقصان پہنچنے سمیت بلڈنگ کے باہر کھڑی دو موٹر سائیکلیں جزوی متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔