کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گبول ٹاؤن تھانے کی حدود شفیق موڑ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 32 سالہ دائود خان جاں بحق جبکہ باپ 57 سالہ رحمت دین زخمی ہوگیا ،پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان اور مقتول آپس میں چچا زاد بھائی ہیں، مقتول اور زخمی سیفل گوٹھ کے رہائشی ہیں ،ملزمان فرار ہوگئے ،دریں اثنا سرجانی ٹاؤن سیکٹر الیون اے میں واقع گھر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب چھری کے وار سے 45 سالہ عبدالعلیم ولد عبدالکریم جاں بحق ہوگیا،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کا کسی بات پر بہنوئی اور بہن سے جھگڑا ہوا تھا،اس دوران گھر میں موجود کسی فرد نے چھری عبدالعلیم کو مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا،واقعہ کے بعد سے مقتول کے بہن اور بہنوئی گھر سے فرار ہیں ، متوفی کی دو سال قبل بیوی سے علیحدگی ہو گئی تھی جس کے بعد وہ بہن اور بہنوئی کے ساتھ رہتا تھا۔