کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور آل پارٹیز حریت کانفرنس نے اتفاق کیا ہے کہ ملک کے حالیہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کر نا ہوگا، دونوں جماعتوں نے مستقبل کیلئے باہمی تعاون بڑھانے کا عزم بھی ظاہر کیا، حریت کانفرنس کے کنوینر غلام ایم صافی نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں سینئر متحدہ رہنما نسرین جلیل سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور معاشرتی صورت حال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جماعتوں نے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے مفاہمت اور تعاون پر زور دیا، ساتھ ہی ملکی حالات کے حوالے سے اہم اقدامات پر غور کیا گیا تاکہ ملک میں استحکام اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔