• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارہ صحت، توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات سندھ کو موبائل ٹیبلٹس عطیہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے امراض کی نگرانی کیلئے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات سندھ کو موبائل ٹیبلٹس عطیہ کیے گئے اس سلسلے میں ایک تقریب بدھ کو ای پی آئی سندھ کے کراچی دفتر میں منعقد ہوئی۔ جس کی مہمان خصوصی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو تھیں ، تقریب کے دوران، 1100ٹیبلٹس ای پی آئی کے سرویلنس افسران میں تقسیم کیے گئے تاکہ ویکسین سے بچاؤ کے امراض کی نگرانی کیلئے ریئل ٹائم ڈیٹا رپورٹنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹروں، ویکسینیٹرز، اور لیڈی ہیلتھ کو غیر مالیاتی انعامات دیئے گئے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید