کراچی (پ ر) علامہ صادق عباس عابدی نے کہا کہ رمضان کا استقبال خدمت انسانی ،جذبہ ایمانی اور عبادات الٰہی سے کیا جائے ،بندگان خدا عبادات الہیٰ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کوشش کی جائے کہ دین پر عمل پیرا رہیں اور دین کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔کیونکہ اس ماہ مبارک میں شہادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے علاوہ نزول قرآن ،ہفتہ وحدت اور یوم القدس کے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں ہمیں چاہیئے کہ ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،جبکہ علماء،خطباء و ذاکرین تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں کے درمیان وحدت تحمل اور برداشت کے جذبوں کو فروغ دیں۔